صغیر ملال

صغیر ملال، تخلص ملال تھا۔۱۵؍فروری۱۹۵۱ء کو پید ا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن راولپنڈی ہے۔ وہ شاعر کے علاوہ ادیب اور ناول نگار تھے۔ وہ کراچی میں ایک اشتہاری کمپنی سے وابستہ تھے۔ صغیر ملال۲۶جنوری۱۹۹۲ء کو ۳۱سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کا شعری مجموعہ’’اختلاف‘‘کے نام سے چھپ گیا ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:406